ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جب بنارسی کی دکان پر چائے پینے پہنچے راہل گاندھی

جب بنارسی کی دکان پر چائے پینے پہنچے راہل گاندھی

Sun, 05 Mar 2017 21:59:06    S.O. News Service

سون بھدر، 5 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباََ80کلومیٹر دور ددھی علاقے میں چائے کی دکان چلانے والے بنارسی اور ان کی بیوی منجو کے لیے  آج اتوارکا دن کچھ خاص رہا۔بنارسی کے یہاں آج خصوصی مہمان جو آئے۔تقریبا ڈیڑھ بجے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا قافلہ بنارسی کی چائے کی دکان پر رکا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ راہل سیکورٹی گھیرا توڑکر گاڑی سے اترے اور چائے مانگی۔بنارسی اور ان کی بیوی پہلے تو حیرت میں پڑ گئے، لیکن بعد میں راہل نے جب بات چیت شروع کی تو وہ نارمل ہوئے۔راہل نے چائے کی چسکیا ں لیتے ہوئے بنارسی کی بیٹی کا نام پوچھا، بنارسی کی بیٹی نے جیسے ہی بتایا کہ اس کا نام پرینکاہے توراہل زور سے ہنسے اور بنارسی کی بیٹی سے کہا، تم تو میری بہن ہو، اور یہ کہہ کر اسے گلے لگا لیا۔بات چیت کے دوران راہل نے بنارسی کے کام کاج اور خاندان کے بارے میں معلومات لی۔راہل کو دیکھ کر وہاں بھیڑ جمع ہو گئی، راہل نے ان سے بھی بات کی،کچھ پرجوش نوجوانوں نے راہل کے ساتھ سیلفی بھی لی۔


Share: